فتح پور سے لڑکی اغواء‘ گینگ بارے خوفناک انکشاف‘ 1 ملزم گرفتار
فتح پور (سٹی رپورٹر)فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 98ایم ایل کی انیلہ نذیر دختر نذیر احمد قوم آرائیں نے تھانہ فتح پور کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ 03-04-2019کی شب کو (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
میں اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی، رات کے وقت محمد نوید ولد عبدالمجید قوم آرائیں سکنہ 98ایم ایل،قاری محمد صفدر تونسوی ولد خدا بخش قوم بلوچ حال مقیم سکنہ دربار میاں غفور چک نمبر 98ایم ایل مسلح پسٹل دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے،کن پٹی پر پستول رکھ دیا اور شور واویلہ کرنے پر جان سے ماردینے کی دھمکی دی، اور اسلحہ کے زور پر ایک کمرہ میں لے گئے،گھر میں موجود نقد رقم50/ہزار روپے اور تین طلائی تولے زیورات اور ایک موبائل اٹھا لیا، الزام علیان آنکھوں پر پٹی باندھ کر کار میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے،راستہ میں الزام علیان نے منہ پر سپرے مارکر بے ہوش کر دیا،آنکھ کھلنے پر اپنے آپ کو ایک بند کمرہ میں باندھا پایا،الزام علیان نے کمرے میں آنے پر مجھے کہا کہ ہمارے ساتھ گینگ میں شامل ہو جاؤ،ہم منشیات فروشی اور لڑکیاں چائنا کمپنی کے ساتھ مل کر سمگلنگ کرتے ہیں،میرے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بناتے تھے،شور واویلہ پر میرے منہ پر ٹیپ لگا کر کمرہ میں باندھ کر دیتے تھے‘الزام علیان کے تشدد کے نشانات بھی میرے جسم پر موجود ہیں،الزام علیان مجھے نامعلوم الزام علیان کے حوالے کر کے غائب ہو جاتے تھے، پھر مختلف اوقات میں الزام علیان آتے اور مجھے نامعلوم افراد کے حوالے غائب ہو جاتے، موقع پاکر موبائل اٹھاکر وہاں سے فرار ہوگئی،باہر نکلنے پر معلوم ہوا کہ یہ لاہور شہر ہے اور داتا دربار پہنچ کر اپنے گھر والوں سے رابطہ کیا،بھائی کے ساتھ واپس گھر پہنچی اور گھر والوں کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا،تھانہ فتح پور پولیس نے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ایک ملزم محمد نوید کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
فتح پور گینگ