وہاڑی‘ لیہ میں ایپکا ایسوسی ایشن کا احتجاج‘ مطالبات منظوری کیلئے نعرے

وہاڑی‘ لیہ میں ایپکا ایسوسی ایشن کا احتجاج‘ مطالبات منظوری کیلئے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی‘لیہ(سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار)ایپکا ضلع لیہ کی کال پر کلرکوں کا مطالبات کی منظوری کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ،احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

صدر ایپکا رانا محمد افضل نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ایپکا کی طر سے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد کی طرف سے دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مرکزی و صوبائی حکومتیں فوری عملدرآمد کریں،ایپکا ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے100فیصد اضافہ کیا جائے،کنٹریکٹ ملازمین کو ریگو لر کیا جائے،گروپ انشورنس کی ادائیگی ریٹائر منٹ پر کی جائے،یوٹیلٹی الاؤنس بلاتفریق تمام ملازمین کو دیا جائے،اپ گریڈیشن سے محروم کلیریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کی جائے ہاؤس رینٹ 2018والے بیسک پے سکیل کے مطابق دیا جائے،محکمہ صحت کے ملازمین کو دوبارہ اپنی جائے تعیناتی ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کی جائے،تنخواہوں میں اضافی ٹیکس ختم اور سابقہ ٹیکس پالیسی بحال کی جائے ملازم کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے مساوی کی جائے،وزیر اعظم عمران خان نے کنٹینرز پر کھڑے ہوکر ہر طبقہ کو جقوق دلانے کی بات کی تھی اور ملک میں تبدیلی کی بات کرکے ملازمین سمیت پاکستانی عوام سے ووٹ لئے تھے،آج ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کے دور میں کی جانے والی اپنی تقاریر اور باتوں کو عملی جامع پہناتے ہوئے ایپکا ملازمین کو ان کے جائز حقوق دیں،خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں،کرپشن کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں،محکمہ انٹی کرپشن کے خود ساختہ منصوبوں کے تحت درج کی گئی ایف آئی آرز کا بھی محاسبہ کریں،پری پلان درج ایف آئی آرز کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کریں،انہوں نے کہا کہ قائدین کی طرف سے دیئے جانے والے پروگرام کے مطابق ضلع لیہ کی کلرک برادری اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اگر قائدین نے اسلام آباد،لاہور یا اپنے اپنے ضلع کی سطح پر احتجاج کی کال دی تو اس کال پر بھر پور اقدامات کئے جائیں گے،ایپکا احتجاجی کیمپ سے ضلعی صدر ایپکا محکمہ صحت یونٹ سید نادر شاہ،جنرل سیکرٹری ایجوکیشن یونٹ شیخ صابر مصطفیٰ،ضلعی جنرل سیکرٹری محبوب حسین ساجد،جنرل سیکرٹری محکمہ انہارایپکا یونٹ منظور احمد،جاوید ربانی ود یگر نے بھی خطاب کیا احتجاجی کیمپ میں ضلعی سنیئر نائب صدر دوئم محمد نواز خان، نائب صدر اول فرقان خورشید گجر، نائب صدر سید حسنین مقدس رضا،صدر ایجوکیشن یونٹ ملک ذیشان حسین، ایڈیشنل جنر سیکرٹری محبوب حسین ثاقب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہ نواز کھر، صدر ڈی سی آفس لیہ ملک محمد اکرم، جنرل سیکرٹری حاجی محمد صدیق، سینئر نائب صدر ایجوکیشن یونٹ لیہ جام اللہ نواز، جنرل سیکرٹری شیخ محمد صابر مصطفی، صدر انہار یونٹ لیہ ملک محمد اصغر جونی، صدر ذراعت یونٹ لیہ قاضی محمد آصف، جنر ل سیکرٹری چوہدری زاہد الطاف، سنیئر نائب صدر ہیلتھ یونٹ لیہ مہر احسن علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عاصم، چوہدری یعقوب گجر،توصیف احمد،سینئر نائب صدر ہائی وے لیہ مہر عدنان اور جنرل سیکرٹری مہر ذوالفقاراپنے اپنے یونٹ کے ساتھیوں کے ہمراہ دفاتر سے ریلیوں کی صورت میں آکر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی،کلرکوں کی ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر کے دفاتر کو تالے پڑے رہے اور دو دراز سے آنے والے سائلین کو شدید دشواری سامنا رہا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) وہاڑی کے عہدیدران و ممبران نے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے فیصلہ کے مطابق مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی،قلم چھوڑ ہڑتال کے موقع پر ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی اور جنرل سیکرٹری ملک شہباز ریاض کھوکھر نے سرپرست اعلی شیخ مظہر حسین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ہڑتال مرکزی قائد ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری کی ہدایات کے مطابق کی جارہی ہے حکومت ایپکا ملازمین سے دوہرا معیار اپنا رہی ہے اور کلرکس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کلرکس فاقوں مررہے ہیں متعدد مرتبہ ہڑتالیں کی گئیں لیکن حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کلرکوں کا معاشی قتل بند کرکے ان کے جائز مطالبات فوری پورے کئے جائیں تاکہ کلرکس معاشی بحران سے نکل سکیں ان کا مزید کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر دیگر ایپکا عہدیداران رائے طارق، راؤ پومی،رانا ناصر، عمر دراز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔