ڈی ایم او ملتان عمران شمس کی تعیناتی پر رجسٹری برانچ سٹی میں کام بند‘ وثیقہ نویس مشتعل‘ مظاہرے‘ دھرنے دینے کا اعلان

ڈی ایم او ملتان عمران شمس کی تعیناتی پر رجسٹری برانچ سٹی میں کام بند‘ وثیقہ ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)رجسٹری برانچ ملتان میں سیاسی مداخلت اور دباؤ سے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

سب رجسٹرارسٹی ملتان کی آسامی پر ڈی ایم او ملتان عمران شمس کی تعیناتی کے خلاف گزشتہ روز بھی رجسٹری برانچ سٹی میں کام بند رہا ہے سٹاف سمیت اہلکاروں نے ڈی سی ملتان سے اپیل کردی ہے کہ عمران شمس چند ماہ قبل بطور سب رجسٹرار ملتان سٹی کام کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے جن کی کارکردگی انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے وثیقہ نویس ایسوسی ایشن نے بھی سائلین سمیت کچہری چوک پر مظاہرے کئے ایک درجن سے زائد انٹی کرپشن میں مذکورہ افسر کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں ان کی تعیناتی سے رجسڑی برانچ سٹی میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے وثیقہ نویسوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر ڈی سی ملتان نے ان کو دوبارہ تعینات کیا تو وہ مظاہرے اور دھرنے دینگے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیاہے کہ فوری طور پر ناصر ڈوگر کو رجسٹری برانچ میں تعینات کیا جائے اور ان کے ٹرانسفر کے حکامات واپس کئے جائیں۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -