حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ ایم پی اے میاں شفیع احمد

حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ ایم پی اے میاں شفیع احمد

  

خان پور(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے صدر پریس کلب خان پور چوہدری اطہر(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

جاوید اور صدر سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن چوہدری آ صف رضا سے ان کے والد چوہدری غلام محمد کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے میاں شفیع محمد نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کے مسائلِ اور محرمیوں سے خوب واقف ہے حکومت کی توجہ بھی جنوبی پنجاب صحت اور تعلیم پر ہے خصوصاً دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں بعدازاں ایم پی اے میاں شفیع محمد شہر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات سابق میونسپل کونسلرز میاں طارق جاوید،میاں شاہد انجم سے بھی ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے دعا مغفرت کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اعجاز شفیع،سیٹھ عبدالماجد، سابق ممبران ضلع کونسل میاں محمد اصغر پپو،جام سجاد آ ہنہ،صدر الیکٹرانک میڈیا کلب جام فیاض لاڑ، سابق میونسپل کونسلرز رانا محمد وسیم قاضی احسان احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

میاں شفیع محمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -