میپکو‘ مون سون سیزن‘ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رحیمیارخان میں ٹیمیں تشکیل

میپکو‘ مون سون سیزن‘ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رحیمیارخان میں ٹیمیں ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹو میپکو نے مون سون کے سیزن (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ یہ ٹیمیں سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر کام کریں گی۔مرکزی ٹیم ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ سے رابطہ میں رہے گی۔بجلی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے میپکو ریجن کے آپریشن سرکلز میں فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو نے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خراب ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات بھی دئیے ہیں۔ آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میپکو کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔صارفین اپنے مویشی کھمبوں، تاروں اور ٹرانسفارمر وں کے نیچے نہ باندھیں۔

تشکیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -