کالے یرقان کا حملہ‘ 3 خواتین ہسپتال میں جاں بحق

کالے یرقان کا حملہ‘ 3 خواتین ہسپتال میں جاں بحق

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا3خواتین ہسپتال میں (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

دم توڑگئیں۔ تفصیل کے مطابق کوٹ سمابہ کی رہائشی47سالہ لطفیاں بی بی، صادق آباد کی 60 سالہ مگی مائی اور اوباڑو کی رہائشی65سالہ پٹھانی مائی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوخواتین جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ8متاثرین جن میں سنجر پور کی رہائشی50سالہ رشیداں بی بی، فتح پور کمال کا30 سالہ محمدصادق، گلشن اقبال کا70سالہ غلام محمد، کشمور کا 65 سالہ نور محمد، کوٹ سبزل کا75سالہ غلام قادر، روجھان کا 70 اللہ بخش، تھلی چوک کا30سالہ محمد جاوید اور پکالاڑاں کارہائشی 40سالہ ثناء اللہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خواتین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -