غریب مخالف بجٹ ظلم اور  نا انصافی‘ ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

غریب مخالف بجٹ ظلم اور  نا انصافی‘ ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (نامہ نگار)سلیکٹڈ حکمران غریب عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)


 عوام مخالف طالب علم مخالف غریب مخالف مریض مخالف بجٹ پیش کرنا ظلم اور ناانصافی ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے عوامی پریس کلب والیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بحث مکمل ہونے تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ  بنانا ظلم اور ناانصافی ہے ہم بہاولپور صوبہ چاہتے ہیں جو کہ 1954 تک صوبہ تھا اور ون یونٹ کے وقت بھاولپور کی عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ جب ون یونٹ ٹوٹے گا تو بھاولپور صوبہ اپنی اصلی شکل میں بحال کیا جائے گا نئے بجٹ میں بظاہر جنوبی پنجاب کے لئے 35 فیصد رکھا گیا مگر بہاولنگر ضلع کیلئے کوئی سولنگ سیوریج میٹل روڈ ڈگی وغیرہ کا بھی کوئی منصوبہ نہیں رکھا گیا جاری سکیموں کے لیے بھی انتہائی کم فنڈز رکھے گئے انہوں نے کہا کہ بھاولپور ڈویژن کے تمام ممبران اسمبلی بہاولپور صوبہ چاہتے ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو‘ جب تک سانس چلتی ہے اسمبلی کے فلور پر پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کا حق ادا کرتا رہوں گااس موقع پران کے پریس سیکرٹر ی خالد ہاشمی و دیگر بھی موجودتھے۔
مظہر اقبال