پولیس سے مقابلہ‘ لادی گینگ کا سہولت کار گرفتار‘ تفتیش کا دائرہ وسیع

پولیس سے مقابلہ‘ لادی گینگ کا سہولت کار گرفتار‘ تفتیش کا دائرہ وسیع

  

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں لادی گینگ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مقابلہ میں ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار جبکہ لادی گینگ کا سہولت کار(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک چوہدری اظہر کو اطلاع ملی کہ لادی گینگ کے اشتہاری  ملزمان خدابخش عرف خدی وغیرہ جو کہ واردات کی نیت سے درہ سفیدو میں موجود ہیں اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ مبارک، شاہصددین، کالا اور دراہمہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہنچ گئی ملزمان  پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور بخوف گرفتاری ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے لیکن لادی گینگ کا سہولت کار خیر محمد ولد حاجی میرو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفتیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -