میڈیکل کالجز میں داخلے ‘ 25اگست کو انٹری ٹیسٹ ‘ ملتان میں انتظامات شروع

  میڈیکل کالجز میں داخلے ‘ 25اگست کو انٹری ٹیسٹ ‘ ملتان میں انتظامات شروع

  

ملتان ( وقاءع نگار )میڈیکل و کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو ہوگا ۔ انجینئر اخلاق احمد زکریا یونیورسٹی سنٹر کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کیلئے زکریا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

یْونیورسٹی سنٹر ہوگا ۔ دس ہزار سے زائد اْمیدواروں کی شرکت متوقع ہے ۔ اس ضمن میں گْزشتہ روز انجینئرنگ کالج زکریا یونیورسٹی میں اجلاس مْنعقد ہوا جس میں انجینئر اخلاق احمد، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، ڈاکٹر طاہر قریشی اور ڈاکٹر احمد حسن نے شرکت کی جس میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے ابتدائی تخمیہ اور جگہ کا تعین کیا گیا ۔ اس برس گْزشتہ سال کی نسبت زیادہ اْمیدواروں کی شرکت کے امکان کے پیشِ نظر پہلی بار فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کی بلڈنگ کو بھی ٹیسٹ سنٹر کا ایک بلاک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں چار رْکنی وفد نے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کا دورہ کیا اور ڈین آف فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر مْحمد اویس کے ہمراہ بلڈنگ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ایک اندازے کے مْطابق ویٹرنری سائنسز بلڈنگ میں دو ہزار سے زائد طلبا و طالبات انٹری ٹیسٹ دے سکیں گے ۔ بعد ازاں انجینئر اخلاق احمد اور ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری سے انکے دفتر میں مْلاقات کی ۔ وائس چانسلر نے اس موقعہ پر انجینئر اخلاق احمد کو میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا فوکل پرسن مقرر کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیئے ۔ وائس چانسلر نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے روز طلباء و طالبات اور انکے ساتھ آئے والدین اور عزیز و اقارب کو اعلیٰ سہولیات مْہیا کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کے مْطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے بھی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور انٹری ٹیسٹ کے روز طلباء و طالبات اور انکے ساتھ آئے والدین اور عزیز و اقارب کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

ٹیسٹَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -