مظلوم افراد کو ہر صورت میرٹ ‘ انصاف ملے گا ‘ سید خاور علی شاہ

  مظلوم افراد کو ہر صورت میرٹ ‘ انصاف ملے گا ‘ سید خاور علی شاہ

  

جودھ پور،نواں شہر (نمائندہ پاکستان)سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں ،ہمارے دروازے ہمیشہ غریب و مظلوم کے لیے کھلے ہیں ،حلقہ کی عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ،مظلوم (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

افراد کو میرٹ کے مطابق انصاف ملے گا ،انتظامیہ کی طرف سے کسی فرد کے ساتھ زیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کروں گا ،ہمارے آباءو اجداد نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا اور میرٹ کے مطابق فیصلے کروائے ،نوجوان نسل کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی صورتحال کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنما ،قائد سید گروپ وایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائش گاہ قتال پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس بار عوام نے جس طرح ہ میں الیکشن میں کامیاب کیا ہم ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں ہونے دوں گا الیکشن میں کیے تمام وعدے پورے کریں گے حلقہ میں ترقیاتی کام شروع کردیے ہیں حکومت کی طرف سے مزیدبھی فنڈز ملتے ہی ترقیاتی کام تیزی سے شروع ہوجائیں گے نوجوان نسل کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کے مستقبل کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں پاکستان تحریک انصاف سے عوام کو بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اور بہت جلد ملک سے محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اس موقع پر محمد رمضان قادری ،مظہر حسین باٹی ،مہر جہانگیر ہتار ،مصعب علی کمبوہ ،اشرف کمبوہ ،قاسم چوہدری ،رانا محمد نوشاد ،ظفر اقبال سہو ،ریا ض حسین چدھڑ ،راءو عالمگیر منگت ،قسور نوناری ،رانا محمد اخلاق ایڈووکیٹ ،رانا محمد سرور ،ظفر اقبال باٹی الرحیم موٹر ز،ڈاکٹر راءو عالمگیر ،ڈاکٹر حاکم علی کمبوہ ،لیاقت علی خان خٹک و دیگر بھی موجود تھے ۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -