دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد پر ہیپاٹاءٹس بی کا حملہ

    دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد پر ہیپاٹاءٹس بی کا حملہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹاءٹس کا عالمی دن 28جولائی کومنایا جائے گا،دنیا میں 35کروڑ افراد ہیپاٹاءٹس بی کا شکار ہیں جن میں سے 75فیصد کا تعلق(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

ایشیائی ممالک سے ہے جبکہ کل 25 فیصد متاثرہ افراد کا ہیپاٹاءٹس بی یا اس سے متعلقہ امراض کی وجہ سے موت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، ساڑھے چار فیصد پاکستانی ہیپاٹاءٹس سی جبکہ اڑھائی فیصد ہیپاٹاءٹس بی کا شکار ہیں ، صرف امریکہ میں 40 لاکھ افراد ہیپاٹاءٹس سی کا شکار ہیں ،پاکستان میں یہ تعدا کہیں زیادہ ہے، ہیپاٹاءٹس بی، سی اور ڈی خون یا جسم کے سائل مادوں سے پھیلتے ہیں ، اس کے علاوہ ہیپاٹاءٹس بی اور سی پیوندکاری، متاثرہ والدین کے نومولود بچوں ، ایک سے زیادہ افراد کے ساتھ جنسی روابط رکھنے سے اور ٹیکے کے ذریعے نشہ کرنے والوں کو بھی ہو سکتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے متاثر ہیں ، ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت جنوبی پنجاب میں ہیپاٹاءٹس سے بچاو;63; کے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں جگر کے امراض کا پھیلاو;63; دیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے، امریکہ میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے ۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -