ملتان ‘ سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی خواب ‘ مریض لاوارث

  ملتان ‘ سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی خواب ‘ مریض لاوارث

  

ملتان ( وقاءع نگار )تبدیلی سرکار ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات بھی فراہم نہ کر سکی،جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے بنیادی سہولیات تک(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

موجود نہیں ہے،مریض کو ڈرپ لگا دی گئی،مگر ڈریپ راڈ نہ مل سکا،،لواحقین ہاتھ میں بوتل پکڑ کر کھڑے رہے ۔ واضح رہے جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولیات ناکافی ہیں ۔ سٹریچر نہ ہونے سے لواحقین مریضوں کو ہاتھوں پر اٹہاتے ہوئے تو نظر آتے ہیں مگر اب ڈرپ لگانے کے لیے ڈرپ راڈ بھی کم پڑ گئے ہیں ،نشتر ہسپتال میں مریض کو ڈرپ لگائی گئی مگر لواحقین بوتل ہاتھ میں پکڑ کر انتظار کرتے رہے ۔ مریض کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال میں لایا گیا تھا،جسکی کوئی شنوائی نہ ہوسکی ۔ جبکہ اس ساری صورتحال پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کا موقف دینے سے انکار کر دیا ۔

لاوارث

مزید :

ملتان صفحہ آخر -