میپکو صارفین سے بلنگ کی مد میں 209ارب روپے کی وصولیاں 

میپکو صارفین سے بلنگ کی مد میں 209ارب روپے کی وصولیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپو رٹر)میپکونے رواں مالی سال 2018-19؁ٗ کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 209 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جس سے پر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)


وگریسوریکوری کی شرح تقریباََ100فیصدرہی ہے۔ریجن بھر کے پرائیویٹ صارفین سے196ارب66 کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح99.9فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے12ارب48کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح98.7فیصد رہی۔یکم جولائی 2018؁ء سے 30جون 2019؁ء کے درمیانی عرصہ میں ملتان سرکل کی سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے46ارب94کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 100.8 فیصد رہی۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 15 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح97.7فیصد، وہاڑی سرکل میں 16 ارب 77 کروڑ60لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.5 فیصد، بہاولپور سرکل میں 26 ارب 63 کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح99.6فیصد رہی۔ ساہیوال سرکل میں 27 ارب روپے وصولیوں کے ساتھ شرح99.7فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 23ارب60کروڑ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.3 فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 24 ارب20کروڑ روپے سے زائد ریکوری کے ساتھ شرح100.5فیصد، بہاولنگر سرکل میں 12ارب روپے سے زائد وصولیوں کے ساتھ شرح99.5فیصد اور خانیوال سرکل میں سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے 15 ارب74کروڑ روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.7فیصد رہی۔َ