جگہ کی عدم دستیابی‘ میلسی میں میڈیکل کالج کا منصوبہ موخر‘ ذرائع

جگہ کی عدم دستیابی‘ میلسی میں میڈیکل کالج کا منصوبہ موخر‘ ذرائع

  

وہاڑی (بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی)ایک صوبائی وزیر کے ایماء پر میلسی میں میڈیکل کالج کا منصوبہ مؤخر کر دیاگیا تفصیل کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ 2008میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بننے کے بعد وہاڑی میں کامسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ میڈیکل کالج کیلئے کوشاں تھیں جس کیلئے کامسیٹس یونیورسٹی کے مینجمنٹ سے بھی مذاکرات کے کئی ادوار ہوئے لیکن ٹیچنگ ہسپتال کی عدم موجودگی میڈیکل کالج کے قیام میں رکاوٹ بن گئی 2013کے الیکشن میں تہمینہ دولتانہ اگرچہ الیکشن ہار گئیں لیکن وفاق اور صوبہ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے پر اس منصوبہ کیلئے کام کرتی رہیں جس کے پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیاگیا لیکن 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) ہارنے گئی اور وفاق اور صوبہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی جس میں میلسی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر نے میڈیکل کالج وہاڑی کی بجائے میلسی میں بنانے کی تگ و دو شروع کر دی اور حکومت پنجاب سے منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور محکمہ تعمیرات وہاڑی کو میڈیکل کالج کی مجوزہ بلڈنگ کا تخمینہ تیار کرنے کے احکامات دئے گئے لیکن میڈیکل کالج کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو سکی جس میڈیکل کالج پر فی الحال میڈیکل کالج کامنصوبہ مؤخر کر دیا گیا۔

میڈیکل کالجَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -