ملتان میں ڈاکو‘ چور آزاد‘ وارداتوں کا سلسلہ تیز‘ شہری خوفزدہ

ملتان میں ڈاکو‘ چور آزاد‘ وارداتوں کا سلسلہ تیز‘ شہری خوفزدہ

  

 ملتان (وقائع نگار)چوری ڈکیتی نقب زنی کی مختلف وارداتوں میں چور موٹرسائیکلیں موبائل۔ نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے خان ویلج روڈ پر نامعلوم چور پیزے کی دکان کے تالے توڑ کر ایل ای ڈی? بیٹری سمیت دیگر قیمتی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

 سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے بستی بھوجیاں کے رہائشی اختر حسین کے بھانے سے اس کے ملازم علی حسن اور کوثر بی بی موٹرسائیکل اور ایک بکرا چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے قصبہ چہارم کے رہائشی محمد رفیق کے رقبے پر بنے کمرے کے تالے توڑ کر تار تانبا? پنکھے سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اسی تھانے کے علاقے  چک نمبر 11 گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں سولر فٹنگ کرنے آنے والے افراد سکول سے بیٹریاں و دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی جلالپور پیروالہ کے علاقے میں تین مسلح افراد نے مویشیوں کے آڑھتی محمد شریف سے لاکھوں روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ صدر کے علاقے کے رہائشی اللہ وسایا کی دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری رکے لے گئے۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ سے نامعلوم چور نے فریاد علی کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔ اسی تھانے کے علاقے موضع جھکڑ پور کے رہائشی محمد علی کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات? نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے عطا میرج کلب سے نامعلوم چور نے ساجد سمیت 11افراد کے موبائل چوری کرلئے۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ڈی بلاک کے رہائشی عامر بشیر کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے این ایل سی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے ٹرک کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کرلیں۔ تھانہ الپہ کے علاقے کا رہائشی کاشف اپنی دکان پر موجود تھا کہ نامعلوم چور اس کا موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا۔ اسی تھانے کے علاقے موضع طاہر پور سے نامعلوم افراد نے محمد محسن اور ناصر کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے ٹی بی روڈ پر کھڑے شخص محمد معیز سے موٹرسائیکل سوار دو افراد موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ کے 2افراد عبدالاحد سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -