ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ لعل عیسن‘ غلط میڈیسن استعمال کرانے پر مریض کی آنکھ متاثر

ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ لعل عیسن‘ غلط میڈیسن استعمال کرانے پر مریض کی آنکھ ...

  

 فتح پور (سٹی رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کے آنکھوں کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، غلط دوائی استعمال کرانے پر مریض کی آنکھ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

خراب،متاثرہ مریض کی آنکھ ضائع ہونے پر مریض کو لاہور علاج کے لئے بھیج دیا، تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 103ایم ایل کا رہائشی سردار محمد آنکھ کی تکلیف پر ٹی ایچ کیوہسپتال کروڑ لعل عیسن گیا، جہاں پر ڈاکٹر سمیع اللہ نے آنکھ میں دوائی ڈالی،جس سے آنکھ میں شدید جلن ہوئی، غلط دوائی ڈالنے سے آنکھ شدید متا ثرہوگئی،ڈاکٹر نے مریض کو لاہور سے علاج کے لئے ریفر کر دیا، جہاں پر ڈاکٹر نے متاثرہ مریض کی آنکھ کو ضائع قرار دے دیا، متاثرہ مریض کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -