اوباشوں کا بداخلاقی کے بعد لڑکی پر تشدد‘ سڑک کنارے پھینک کر فرار

اوباشوں کا بداخلاقی کے بعد لڑکی پر تشدد‘ سڑک کنارے پھینک کر فرار

  

 ملتان (وقائع نگار)ملتان ()اوباشوں نے  22 سالہ لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بناکر اس پر تشدد کر ڈالا۔ لڑکی کو زخمی حالت میں سڑک کنارے پھینک دیا۔اور موقع سے فرار ہوگئے۔جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس نے وقوعہ میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے 20 سالہ ’ص‘ جو کہ چوک کمہاراں کے قریب نوید نامی شخص کے پاس رہتی تھی۔سوموار کی شب تقریبا نو بجے رات اصغر۔صفدر اور مسعود نے بائیس سالہ ’ص‘ کوبداخلاقی کا نشانہ بنایا۔اس دوران کسی بات پر مسعود اور ’ص‘ کے درمیان تلخ کلامی بڑھ گئی۔جس پر مسعود نے طیش میں آکر لڑکی کوکوٹھی کی چھت سے نیچے دھکا  دے دیا۔اور وہ بے ہوش ہوگئی۔ملزمان نے ’ص‘ کو  بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر لودھی کالونی کے قریب سڑک کے کنارے  پھینک دیا۔اور  موقع سے فرار ہوگئے۔اہل علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو نے ’ص‘ نامی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد  تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا۔ جہاں اسکا علاج جاری ہے جبکہ دوسری جانب مقامی  پولیس نے چاروں ملزمان اصغر۔صفدر۔مسعود اور نوید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -