پاکستان اور یورپی یونین میں تجارتی حجم حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں،صدر مملکت

پاکستان اور یورپی یونین میں تجارتی حجم حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں،صدر ...

  

اسلام آباد(آن لائن) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم ان کی حقیقی صلاحت سے ہم آہنگ نہیں،اسے مزید فروغ دینے کی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

ضرورت ہے، پاکستان جی ایس پی پلس سکیم کو اپنی معیشت کی بہتری اور اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے تعمیری رابطہ تصور کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یورپی یونین کے سبکدوش ہونے والے سفیر جین فرینکوئس کوتین سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدرمیں ان سے ملاقات کی۔ صدرمملکت نے سبکدوش ہونے والے سفیر کو پاکستان میں مدت کی کامیاب تکمیل پرمبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو تعاون کے تمام شعبوں میں مثبت سمت میں گامزن ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے دیہی ترقی، قدرتی وسائل کے انتظام، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے یورپی یونین کی معاونت کی بھی تعریف کی۔ سفیر نے مہمان نوازی اور پاکستان میں ان کے خوشگوار قیام کیلئے حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ 

صدر مملکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -