جھوٹے دعوے‘ وعدے‘ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر بند گلی میں دھکیل دیا ہے‘ عقیل نجم ہاشمی

جھوٹے دعوے‘ وعدے‘ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر بند گلی میں دھکیل دیا ہے‘ ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھوٹ کی بنیاد پرتعمیر کی گئی عمارت زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی۔عوام کو حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں اوردعووں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کا احساس ہونے لگاہے۔ان خیالات کا اظہارسابق میئرعقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں نے قوم سے جتنے بھی وعدے کئے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہورہے ہیں۔عوام کو سہولت دینے کی بجائے ان کے گلے میں مہنگائی کی رسی ڈال کر سانس لینا دوبھر کردیاہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کی ایک بڑی تعدادکا روزگارچھین لیاہے۔ پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے لاکھوں پاکستانیوں کو لاوارث اور بے گھر کردیاہے۔ملک کو ترقی کا وعدہ کرکے مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔عوام حکمرانوں سے مسائل کے حل کے بارے میں پوچھتے ہیں تو جواب ملتاہے آنگن ٹیڑھا ہے۔ابھی آنگن سیدھا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سمجھنا ہو گا کہ اگر نکمے اورنااہل افراد کو امور مملکت دیئے رکھے تو خدانخواستہ کشتی میں اتنے سوراخ نہ ہو جائیں کہ حالات سنبھلنا مشکل ہو جائیں۔تیل کی تلاش میں ایک ارب ڈالرکا ضیاع،ریکوڈک میں چھ ارب ڈالر کا نقصان،ٹیکس وصولی کے ہدف میں ناکامی،اور اب موچی اور نائی پر بھی ٹیکس،انتظامی صلاحیتوں کا فقدان ملک و قوم کو مسائل کے گڑھے میں دھکیل رہا ہے۔ عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ کرنے والوں نے عوام کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔

عقیل نجم ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -