چیئرمین سینٹ کیخلاف کارروائیاں اپوزیشن کو بجٹ کی طرح ہرمعاملے پر شرمندگی اٹھانا پڑیگی‘ جعفر لغاری

چیئرمین سینٹ کیخلاف کارروائیاں اپوزیشن کو بجٹ کی طرح ہرمعاملے پر شرمندگی ...

  

جام پور (نامہ نگار)سینٹ کے چیرمین کیخلاف عدم اعتماد کی قرار دار ناکام(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ہو گی۔ اپوزیشن کو بجٹ کی طرح اس مسلہ پر شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ وزیر اعظم کی پالیسوں کی وجہ سے ملک میں استحکام پیدا ہو ا ہے۔ بجلی اور گیس کے بحران ختم ہو چکے ہیں۔ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان مغل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ تا کشمور روڈ کے منصوبے پر جلد کام کا اغاز ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے جام پور۔ راجن پور۔ فاضل پور۔ محمد پور کے شہروں میں حادثات میں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو راجن پور اور جام پور میں گیس کی فراہمی کے لیے سفارشات پیش کر دی جلد وزیر اعظم راجن پور کا دورہ کرکے باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ کسانوں اور کاشتکاروں کو پانی ٹیل تک پہنچانے کے لیے پانی چوروں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ ان شاء اللہ کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ سیلاب سے بچانے کے لیے غفور گرین کی تعمیر کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

جعفرلغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -