تعلیم کا فروغ‘ پی ٹی سی ایل کا میرا ایجوکیشنل سسٹمزکیساتھ شراکت کا معاہدہ

تعلیم کا فروغ‘ پی ٹی سی ایل کا میرا ایجوکیشنل سسٹمزکیساتھ شراکت کا معاہدہ

  

ملتان(پ ر)پی ٹی سی ایل نے میرا ایجوکیشنل سسٹمز کے ساتھ شراکت داری(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

کی تاکہ پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ ٹی وی ایپ کے ذریعے بچوں کے لئے دلچسپ تعلیمی سیریز 'ا سے ے' (Alif Say Yay) دکھا سکے۔ بچوں میں ابتدائی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے یہ سیریز خصوصی طور پر بنائے گئے مختلف انواع کے وڈیو ٹیوٹوریلز((Video Tutorials باہم پہنچاتی ہے۔ یہ وڈیو ز پی ٹی سی ایل کے وڈیو آن ڈیمانڈ سیکشن پر رکھی گئے ہیں جو کہ تمام صارفین کیلئے بلکل مفت ہیں۔سید مظہر حسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل نے اس موقع پر کہا "پی ٹی سی ایل ایک سماجی ذمہ دار ادارے کے طور پر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم ایک ترقی کرتے ہوئے معاشرے کی بنیاد ہے۔ اعلٰی میعار کی تعلیم ہر فرد کا پیدائشی حق ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بامقصد ذندگی کا بنیادی جزو بھی ہے۔پی ٹی سی ایل میں ہم اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افرائی کرتے ہیں اور پاکستان کے بہتر معاشی حالات کیلئے ان اسٹارٹ اپس کی تخلیقی اختراع کی قوت اورجدت کی اہمیت کا پورا احساس رکھتے ہیں "۔اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن بن رضوان، چیف ایگزیکٹو آفیسر سبق نے کہا،" پی ٹی سی ایل جیسے اداروں کا تعلیم کی ترویج میں حصہ لینا ایک متاثر کن امر ہے۔ یہ شراکت ان بچوں کے روشن مستقبل کے لئے راہ ہموار کرے گی جو ہماری اپنی 'ا سے ے' (Alif Say Yay) سیریز کو پی ٹی سی ایل کے سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ ایپ کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔ اپنی تعلیمی سیریز کی اتنے بڑے پلیٹ فارم پر موجودگی ہمیں اپنا مشن مزید پھیلانے میں مدد دے گی"۔میرا سبق ٹریننگ سسٹمز ایک ایڈٹیک اسٹارٹ (EdTech startup) اپ ہے جو کہ عالمی میعار کی ٹیوٹورنگ وڈیوز ) (Tutoring Videos بنانے کا مقصد رکھتا ہے۔ اس قسم کے اقدامات ہمارے نوجوانوں کیلئے ان تخلیقی شعبوں کے چناؤکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جن سے ملک کے لاکھوں بچوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔پی ٹی سی ایل نے پشاور اور کراچی میں واقع نیشنل انکیوبیشن سنٹر میں اس قسم کے تخلیقی سٹارٹ اپس کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار سر انجام دیا ہے، جس سے تحت اسمال بزنسز کو اپنے کاروباری تصورات آگے بڑھانے کے لئے کمپنی انہی کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ جگہیں فراہم کرتی ہے۔

معاہدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -