ریلوے گینگ نمبر9‘ میٹ اوردیگر اہلکاروں کی لوٹ مار‘ ریٹائرٹرالی مین کی درخواست پر کارروائی شروع

ریلوے گینگ نمبر9‘ میٹ اوردیگر اہلکاروں کی لوٹ مار‘ ریٹائرٹرالی مین کی ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پرمانینٹ وے انسپکٹر جہانیاں کے تحت کام کرنے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

والے ریلوے گینگ نمبر 9کے میٹ اورگینگ مین نے 1000روپے وصول کرنامعمول بنالیاہے جوگینگ مین 1000روپیہ نہیں دیتااس کی غیرحاضری لگادی جاتی ہے۔رقم چندہ کے نام پرموصول کی جاتی ہے۔ریٹائرٹرالی مین نے دونوں کے خلاف کاروائی کے لئے ڈائریکٹرایف آئی اے اورچیف ایگزیکٹووجنرل منیجرریلوے کوکاروائی کے لئے درخواست دے دی ہے۔دی گئی درخواست کے مطابق افتخارنامی ریلوے کے ریٹائرٹرالی مین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈبلیوآئی جہانیاں کے ماتحت ریلوے گینگ نمبر9میں کام کرنے والامیٹ صدیق گینگ مین عارف دھرالہ فی گینگ مین ایک ہزارروپے ماہانہ وصول کرلیتاہے دونوں اتنے بااثرہیں کہ پی ڈبلیوآئی بھی ان کے آگے بے بس ہے درخواست میں بتایاگیاہے کہ عارف دھرالہ عرصہ 25سال سے گینگ نمبر9میں ہی کام کررہاہے۔جوگینگ مین ان دونوں کے خلاف آوازبلندکرنے کی کوشش کرتاہے اس کی غیرحاضری لگائی جاتی ہے اوراس تنگ کیاجاتاہے درخواست میں ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباداورچیف ایگزیکٹووسنیئرجنرل منیجرریلوے سے معاملہ کی تحقیقات کروانے کامطالبہ کیاگیا۔تاکہ خون پسینہ ایک کرکے تنخواہ وصول کرنے والے گینگ سٹاف کی جان خلاصی ہوسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -