تعلیمی اداروں میں کبڈی میچز کرانیکی ہدایت‘ سی ای اوز کو مراسلہ روانہ

تعلیمی اداروں میں کبڈی میچز کرانیکی ہدایت‘ سی ای اوز کو مراسلہ روانہ

  

جام پور(نامہ نگار)حکومت پنجاب کا سرکاری تعلیمی اداروں میں تفریح کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

دوران کبڈی کی سرگرمی کرانے کے لیے پنجاب بھر کے سی ای او ز کو مراسلہ جاری۔ کبڈی کی سرگرمی سے نوجواں کی صیلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور منفی رجحان میں کمی واقع ہو گی۔ ڈایریکٹر مانٹرنگ سیل پنجاب رانا عبدالقیوم کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلہ کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب کی زیر صدارت ہو نے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے خاتمہ کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں میں تفریح کے اوقات میں کبڈی کی سرگرمی کرائی جائے۔ سربراہ ادارہ اس سرگرمی کی خود نگرانی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اپنے ضلع کے سی ای او تعلیم کو جاری کر ئے گا۔ سی ای او تعلیم راجن پور حشمت اللہ لنگاہ نے تمام سربراہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -