کرپشن ‘ ٹاءوٹ مافیا کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کرونگا ‘ احمد علی دریشک

کرپشن ‘ ٹاءوٹ مافیا کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کرونگا ‘ احمد علی دریشک

  

سخی سرور (نامہ نگار) چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ;46;اجلاس میں ڈائریکٹر ڈپٹی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ;46; چئیرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے پنجاب بھر لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے افسران سے ویڈیو لنک خطاب کیا;46; احمد علی دریشک نے پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا;46; احمد علی دریشک نے تمام افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ھدایت کی;46; احمد علی دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور ٹاوَٹ مافیا کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں ہونگی;46; ;46; سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں ;46; ;46; ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی;46; احمد علی دریشک نے مزید کہا کہ اگر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور دیگر عملے کی کارکردگی بہتر رہی تو انکو مستقل کیا جائے گا;46; وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وڑن کے مطابق کام کیا جائے;46; لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں آنے والے لوگوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں ;46; انکے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے;46;

احمدعلی دریشک

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں جاری کرپشن وٹاءوٹ مافیا کے خلاف انکوائری شروع ۔ تفصیل کے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

مطابق محمڈن لائیرزموومنٹ کے چیئرمین سید محمد باہو شاہ ایڈوکیٹ نے رحیم یارخان کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں کرپشن اورٹاءوٹس مافیا کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی اوراس کی تحریری شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کی تھی اورلاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب آفس میں خود جاکر کر بھی شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنررحیم یارخان جمیل احمد جمیل کو انکوائری کرکے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان جمیل احمد جمیل نے اسسٹنٹ کمشنر اعتزازانجم کو انکوائر ی آفیسر مقررکرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ،گزشتہ روز چیئرمین محمڈن لائیرزموومنٹ سید محمد باہو شاہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفد میں شامل چیئرمین انٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل گل محمد مستوئی ،سید مظہر الحسن شاہ ،انورقمر جتوئی ،شہزاداحمد مہر،ملک عارف اعوان ،راشدممتازخان ،حنیف احمد مہلی ،شہزادآفتاب ،ذیشان نذرقاضی ،رانا غفران ،آصف صدیقی ،عابد مغل ایڈوکیٹس ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر اعتزازانجم سے ملاقات کی اورانہیں کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر میں جاری کرپشن اورٹاءوٹس مافیا کے خلاف تفصیلا ت سے اگاہ کیا اورکہا کہ عام لوگوں کو بغیر چٹی کے لائنوں میں لگا کر ذلیل کیا جاتا ہے جبکہ چٹی دینے والوں کا کام بغیر لائن لگے فوراً کردیا جاتا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر اعتزازانجم نے انہیں یقین دیا کہ بغیر کسی تفریق کے انکوائری کی جائے گی اوراس میں ملوث ملازمین کے خلاف رپورٹ بناکر جلد اعلیٰ حکام کو جاری کی جائے گی اورعوام کو ریلیف دینے کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انکوائری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -