سرکاری ہسپتالوں میں تشدد واقعات ‘ سکیورٹی بل ’’لاپتہ ‘‘ ینگ ڈاکٹرز کا پارہ ہائی

  سرکاری ہسپتالوں میں تشدد واقعات ‘ سکیورٹی بل ’’لاپتہ ‘‘ ینگ ڈاکٹرز کا ...

  

ملتان (وقاءع نگار)سرکاری ہسپتالوں میں آئے روز ہونے والے لڑائی جہگڑوں میں ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور خواتین ڈاکٹرز ہو ہراساں کئے جانے پر ینگ ڈاکٹرز کا پارہ ہائی،تفصیل کے مطابق اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ریفارمرز گروپ نے ڈاکٹر میاں عدنان کی قیادت میں مشیر صحت(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پنجاب حنیف پتافی سے لاھور میں اہم ملاقات کی ۔ ینگ ڈاکٹرز نے آئے روز ہسپتالوں اور ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے سکیورٹی بل اسمبلی میں پیش نہ کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ مشیر صحت حنیف پتافی، جو کہ سکیورٹی بل پر بنائی گئی اعلی سطحی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، نے کہا کہ سکیورٹی بل پر محکمہ قانون اینڈ پارلیمنٹری افیرز کے ساتھ مشاورت آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد اسمبلی سے اس بل کو منظور کروا لیں گے، ینگ ڈاکٹرز کے وفد میں شامل ڈاکٹر زبیر صدیقی،سلمان لاشاری اور سعید احمد چودھری نے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور ہیلتھ بجٹ میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا جس پر مشیر صحت نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سے مل کر تمام مسائل کو جلد حل کروانے سے متعلق بات چیت کروں گا ۔

پارہ ہائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -