لیڈی سب انسپکٹر کابغیر اجازت یونیورسٹی میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کرنیکا انکشاف

لیڈی سب انسپکٹر کابغیر اجازت یونیورسٹی میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کرنیکا ...

  

ملتان (وقائع نگار)ملتان کی لیڈی سب انسپکٹر کا کارنامہ منظر عام پر آگیا۔ خاتون پولیس افسر کا رولز کے برعکس محکمے سے" بغیر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

اجازت "لیئے یونیورسٹی میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کرنے بارے انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیراں غائب روڈ کی رہائشی طیبہ شہزادی پولیس میں بطور سب انسپکٹر بھرتی ہوئی۔جو ایم ایس سی اکنامکس ہے۔اور پولیس محکمانہ کورسز کررہی ہے۔اسی دوران خاتون سب انسپکٹر نے خواتین یونیورسٹی کچہری روڈ میں ایم فل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے داخلہ لیا۔اور ریگولر کلاسز لینا شروع کر دی۔یہاں پر پولیس ذرائع کے مزید کہنا ہے کہ یہ داخلہ اس نے اپنے پولیس محکمے سے بغیر این او سی لیئے لیا ہے۔ جو کہ پولیس رولز کے بالکل برعکس ہے۔حالانکہ اس وقت وہ ڈی کورس کرنے کیلئے تھانہ صدر ملتان تعینات ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ لیڈی سب انسکپٹر کو سب پہلے یہ چاہیے تھا کہ وہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے قبل سی پی او ایک تحریری درخواست دیتی۔جس کی منظوری کے بعد وہ ایم فل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لیتی۔محکمہ پولیس کے جوانوں کا مطالبہ ہے کہ لیڈی سب انسپکٹر طیبہ شہزادی کی جواب طلبی کی جائے۔کیونکہ سب ملازمین کیلئے برابر ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -