معاشرے میں بچیوں کی تعلیم‘ مسابقت کی فضا پروان چڑھ رہی ہے‘ حنیف پتافی

معاشرے میں بچیوں کی تعلیم‘ مسابقت کی فضا پروان چڑھ رہی ہے‘ حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ محنت سے کامیابی ملتی ہے اور کامیاب انسان(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

دیانتدار،مخلص،پر امید، معاون اور سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اداروں میں محنت کو شعار بنایا جائے۔انہوں نے یہ بات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پرچیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،سیکریٹری بورڈ مہرونہ لغاری،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر وسیم اختر،ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین اور دیگر موجود تھے۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ معاشرہ میں بچیوں کی تعلیم اور مسابقت کی فضا پروان چڑھ رہی ہے جو خوش آئند ہے ایک بچی کو تعلیم دینے کا مقصد پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔چیئرپرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا کہ امتحانات میں امیدواروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔بورڈ کے تمام مراحل کو شفاف بنایا جاریا ہے۔بورڈ کے معاملات کی مزید بہتری کیلئے محنت کی جائے گی۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -