بگڑے رئیس زادے نے روٹا ویٹر چلا کر بچے کی ٹانگ کاٹ دی، نشتر میں جا ں بحق
وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار) بگڑے رئیس زادے نے غریب محنت کش کے 12سالہ لڑکے پر مبینہ طور پر روٹا ویٹر چلا دیا لڑکے کی ٹانگ کٹ گئی پولیس تھانہ صدر نے ٹریکٹر قبضہ میں لے لیا جبکہ مبینہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب شدید زخمی لڑکے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا حالت تشویشناک (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
ہونے کے پیش نظر نشتر ریفر کیا گیا جو چند گھنٹے بعد چل بسا واقعات کے مطابق نواحی گاؤں 18ڈبلیو میں با اثر زمیندار اللہ یار کے بیٹے رؤف نے اسی علاقہ کے غریب محنت کش محمد اسلم کے 12سالہ بیٹے تنویر پر مبینہ طور پر ٹریکٹر کے ذریعے روٹا ویٹر چلادیا جس کے لڑکے کی ٹانگ کٹ گئی جسے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر ملتان ریفر کردیا جو چند گھنٹے چل بساجبکہ ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا مبینہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس پر لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کاٹ دی