وہاڑی‘ بچی کھیلتے ہوئے 20 فٹ گہرے گڑھے میں گرکرجاں بحق

وہاڑی‘ بچی کھیلتے ہوئے 20 فٹ گہرے گڑھے میں گرکرجاں بحق

  

وہاڑی (بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی)بورے والا سے وہاڑی روڈ خان ہوٹل کے قریب ایک بچی کھیلتے ہو ے 20فٹ گہرے نلکے کے بور میں گر گئی جس کی کنٹرول روم ریسکیو 1122وہاڑی کو اطلاع ملتے ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو روانہ کر دیااور بورے والا 1122نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا.ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک گھنٹہ سخت آپریشن (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کے بعد بچی کو بور سے نکال لیا تاہم بچی بور کے اندر دم گھٹنے کی وجہ سے جانبحق ہو چکی تھی مرنے والی بچی کا نام عائشہ دخترذوالفقارکی عمر 2سال معلوم ہوا ہے میڈیا کوآرڈینیٹرکے مطابق ریسکیو آپریشن پر اسٹیشن کوآرڈینیٹر شبیر شاہ بطور انسیڈنٹ کمانڈر حصہ لیا

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -