فیصل آباد ریجنل ٹیکس آفس کے ذمے 14ارب 13کروڑ 70لاکھ ریفنڈکلیم واجب الادا

فیصل آباد ریجنل ٹیکس آفس کے ذمے 14ارب 13کروڑ 70لاکھ ریفنڈکلیم واجب الادا

  

فیصل آباد(خرم عمرا ن سے)ذمہ دار ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے ذمہ تقریبا 12400ٹیکس گزاروں کے کلیمز کی مد میں ریفنڈز کی مجموعی رقم 14ارب 13کروڑ 70لاکھ 13ہزار 423 روپے بقایا ہیں جس میں 6421کیس ایسے ہیں جو دستاویزات کی کمی اور بعض دیگر قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ڈیفر ہو کر ابھی تک زیر کارروائی ہیں جن کے مجموعی ریفنڈز 6ارب 19کروڑ90لاکھ 47ہزار 524ہیں اور ان کے فیصلے ابھی زیر سماعت ہیں جبکہ 5979فریش کلیمز ہیں جن کے مجموعی واجب الادا ریفنڈز 7ارب 93کروڑ79لاکھ 65ہزار 899روپے ہیں اسی طرح جن ٹیکس گزاروں کے کیس دستاویزات کی کمی یا دیگر کسی قانونی اعتراض کی وجہ سے ڈیفر ہو چکے ہیں ان میں کاپوریٹ زون کے 2758کیسزشامل ہیں جن کے ریفنڈز کی کل رقم 4ارب 38لاکھ 83ہزار 772روپے بنتی ہے جبکہ لائل پور زون کے 2170کیسز ہیں جن کے ریفنڈ کی کمی کی کل رقم 95کروڑ 92لاکھ 26ہزار 419روپے بنتی ہے‘ اسی طرح چناب زون کے 1319کیسز ہیں جن کے ریفنڈز کی کل رقم  ایک ارب 21کروڑ8لاکھ 43ہزار 96روپے بنتی ہے جبکہ جھنگ زون کے 174کیسز ہیں جن کی ریفنڈز کی کل رقم 2کروڑ50لاکھ 94ہزار 237روپے بنتی ہے علاوہ ازیں فریش کلیمز کی تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ زون میں 1609کیسز ہیں جن کے ریفنڈ کی کل رقم 5ارب 95کروڑ 80لاکھ 91ہزار 595روپے بنتی ہے. اسی طرح لائل پور زون کے 2316کیسز ہیں جن کے ریفنڈز کی کل رقم  ایک ارب12کروڑ9لاکھ 66ہزار 252روپے بنتی ہے جبکہ چناب زون کے 1713کیسز ہیں جن کے ریفنڈز کی کل رقم 81کروڑ 38لاکھ 77ہزار 318روپے بنتی ہے اسی طرح جھنگ زون میں 341کیسز ہیں جن کے ریفنڈز کی کل رقم 4کروڑ50لاکھ روپے 30ہزار 734روپے بنتی ہے ٹیکس گزاروں کی اتنی بڑی رقوم کی ادائیگی کیلئے عرصہ دراز سے ٹیکس گزار واویلا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کاروباری حالات شدید متاثر ہو رہے ہیں اور فی الحال ان کی ادائیگی کے لئے کیا فارمولا یا شیڈول طے ہوا ہے اس کے بارے میں تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔

ریفنڈ کلیم

مزید :

صفحہ آخر -