بارشوں سے سبزیوں، پھلوں کی سپلائی معطل، قیمتوں میں اضافہ 

     بارشوں سے سبزیوں، پھلوں کی سپلائی معطل، قیمتوں میں اضافہ 

  

لاہور(این این آئی)لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی میں تعطل آنے سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی سب سے بڑی سبزی منڈی بادامی باغ لاہور میں دو سے تین فٹ بارشی پانی جمع ہونے کی وجہ سے سبزیاں اور پھل لانے والے ٹرکوں کی یومیہ آمد 400 سے کم ہو کر 200 ٹرک رہ گئی ہے۔جو مال منڈیوں تک پہنچ رہا ہے اسے بھی منڈیوں کے اندر نیلامی کی بجائے گردو نواح میں ٹرکوں پر ہی فروخت کیا جارہا ہے۔ سپلائی کم ہونے کی وجہ سے منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 30سے 40فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ رکنے کے بعد سپلائی معمول پر آ جائے گی۔

 سپلائی میں تعطل

مزید :

صفحہ آخر -