پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی آج آخری تاریخ،نئی101کمپنیوں کو منظم کارڈ کے حصول کیلئے سعودی عرب کا ویزہ نہ مل سکا

  پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی آج آخری تاریخ،نئی101کمپنیوں کو منظم کارڈ کے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایک اور حج سکینڈل کی گونج سنائی دینے لگی،پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی آج آخری تاریخ،نیا کوٹہ حاصل کرنے والی 101کمپنیوں کو منظم کارڈ کے حصول کے لیے سعودی عرب کا ویزہ نہ مل سکا،مکتب کی الاٹمنٹ کے بغیر مکہ، مدینہ، عزیزیہ، ٹرانسپورٹ کے معاہدے نا ممکن،80فیصد کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹ نہیں کھل سکے،مکتب سمیت دیگر ادائیگیاں آئی بین سے ہونی ہیں،حج پالیسی 2019ء کے مطابق 5000اضافی کوٹہ وزارت مذہبی امور نے چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کی مرتب کردہ میرٹ لسٹ کے مطابق 101کمپنیوں کو الاٹ کیا گیا ہے،کوٹہ الاٹ کرنے کے بعد101کمپنیوں کا ای سسٹم آن کر دیا اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ تیاریاں مکمل کریں،ایچ جی اوز سیکشن کی ہدایت نا تجربہ کاری کی عکاسی ہے،101کمپنیاں پہلی دفعہ منظم بننے جا رہی ہیں،پہلی دفعہ منظم کے لیے معلم کے دفتر میں جانا ضروری ہے،نئے نظام کے تحت منظم کارڈ کے حامل حج آرگنائزر سعودی بنک کے ذریعے مکتب سمیت مکہ،مدینہ اور عزیزیہ عمارتوں اور ٹرانسپورٹ کی آن لائن ادائیگی ضروری ہے،نیا کوٹہ حاصل کرنے والی 101کمپنیوں میں سے 50فیصد کی بکنگ بھی مکمل نہیں ہے،50فیصد بکنگ مکمل کر کے منظم کارڈ کے منتظر حج آرگنائزر کا بکنگ کروانے والوں نے جینا حرام کر رکھا ہے،نیا کوٹہ حاصل کرنیو الے بیشتر حج آرگنائزر ٹینشن کی وجہ سے بیمار پڑ گئے ہیں،بیشتر حج آرگنائزر کی نیندیں حرام ہو گئی ہے،نئی کمپنیاں عازمین حج سے کروڑوں روپے  اکٹھا کر چکی ہیں مزید ایک ہفتہ انتظام نہ ہو سکا تو5000عازمین حج کا جانا مشکوک ہو جائے گا۔

ویزہ

مزید :

صفحہ آخر -