ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پی ٹی ایم پر پابندی کیس کی سماعت

ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پی ٹی ایم پر پابندی کیس کی سماعت

  

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیرسماعت پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پرپی ٹی ایم پر پابندی کے کیس میں درخواست گزارکی طرف سے متفرق درخواست دائرکردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کی جانب سے متفرق درخواست دائرکرتے ہوئے کہاگیا کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مواد کی روک تھام کا مستقل حل نکالے،سوشل میڈیا پر متنازع مواد کی روک تھام کے لیے دوسرے ملکوں نے میکنزم بنایا،عدالت نے درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی اے حکام کو ہدایت کی کہ آپ نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہے،قانون اور ضابطہ کار کی پابندی آپ نے کرنی ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

پی ٹی ایم کیس

مزید :

صفحہ آخر -