گورنر پنجاب کا کرتارپور راہداری منصوبہ پر کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

  گورنر پنجاب کا کرتارپور راہداری منصوبہ پر کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دربارصاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے پر ہونے والے کام کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے راہداری منصوبے افتتاحی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر سنگھ مودی بھی آئیں گے کیونکہ 3 کروڑ سکھ یاتری انڈین شہری ہیں۔ لیکن اس کے باوجود آنے کا فیصلہ انڈیا کے وزیراعظم نے کرنا ہے۔ راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور30ستمبر2019کو اس منصوبے پر کام مکمل ہو جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا بابا گرونانک کے550 جنم دن کے سلسلہ میں راہدا دری منصوبے پر کام کا جائزہ لینے آیا ہوں منصوبہ کی تکمیل کے بعد5 سے 7 ہزار سکھ یاتری روزانہ دربار صاحب کرتارپور آئیں گے جبکہ دنیا بھر سے بھی سکھ یاتری اپنی عبادات کے لیے آئیں گے چوہدری سرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام ادارے اپنا کام محنت سے کر رہے ہیں تمام پراجیکٹ پر کام مقرر وقت 30 ستمبر مکمل ہو جائے گا پوری قوم منصوبے کو دیکھ ہی ہے انڈیا سمیت دنیا بھر سے بابا جی گرنانک دیو جی کے 550 جنم دن پر آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ گردوارہ جو 3 ایکڑ پر تھا اس کو بڑھا کر 42 ایکڑ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ 408 ایکڑ زمین ایکوائر کی ہے جہاں پر یاتریوں کو مکمل سہولیات دینے کیلئے کام جاری ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت چوہدری سجاد مہیس،چوہدری ذوالفقار مہیس،ندیم نثار چوہدری،کمشنر گوجرانوالہ وقاص علی محمود،آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی،ڈی سی ڈاکٹر وحید اصغر،ڈی پی او محمد ذوالفقاربھی موجود تھے جبکہ گورنر پنجاب کی آمد پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ گورنر پنجاب نے راہداری منصوبے پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -