اپوزیشن جماعتوں کی 5 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے سپیکر کو درخواست

  اپوزیشن جماعتوں کی 5 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے سپیکر کو ...

  

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعتوں نے5 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے سپیکر کو درخواست دیدی۔ درخواست میں کہاگیاکہ آصف زرداری، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر اجرا کیے جائیں۔درخواست میں کہاگیاکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے بھی پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔درخواست میں کہاگیاکہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔ درخواست کے مطابق منتخب اراکین قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت سے محروم ہیں، قواعد کے مطابق اسپیکریاچیئرمین کمیٹی زیرحراست رکن کواجلاس میں شرکت کیلئے بلاسکتا ہے۔درخواست شہباز شریف، خرم دستگیر، خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق و دیگر نے جمع کرائی،شاہد خاقان عباسی اور پیر فضل علی شاہ جیلانی کے بھی دستخط موجود تھے۔

پروڈکشن آرڈر

مزید :

صفحہ آخر -