سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں پر عملدرآمدکے پابند ہیں، نیب

  سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں پر عملدرآمدکے پابند ہیں، نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو نے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف نے ارسلان افتخار کیس کا 2012ء میں فیصلہ دیا جب کہ اس فیصلہ کی مصدقہ نقل نیب کو جولائی 2019ء میں موصول ہوئی علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ میں اس عرصہ کے دوران ایک ریویو پٹیشن کا فیصلہ کیا گیا جس کی بناء پر پرانی ہدایات میں تبدیلیاں آئیں۔نیب پاکستان بار کونسل کا احترام کرتا ہے نیب سپریم کورٹ کے تمام فیصلوں پر من و عن عمل درآمد پر سختی سے کار بند ہے۔ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے اپنی کاوشوں کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر عمل پیرا ہے۔ نیب معزز سپریم کورٹ کے تمام فیصلہ جات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نیب/ وضاحت

مزید :

صفحہ آخر -