سٹیٹ بینک رپورٹ حکومتی معاشی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف،مرتضی وہاب
کراچی(این این آئی)مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خان صاحب کی عوام دشمن پالیسیوں سے بائیس کروڑ عوام کا استحصال ہورہاہے حکومت کی معاشی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں ہے مہنگائی میں اضافہ اور معاشی ابتری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہے اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیاہے کہ آنیوالے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوگی غریب آدمی کے معاشی حالات مزیدخراب ہونگے اس لیے خان صاحب اپنی شکست کا اعتراف کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری نصف ہوگئی ملکی برآمدات کے اہداف پورے نہیں ہوسکے بیرونی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹس بڑھنے کے بجائے خطرناک حد تک کم ہورہی ہے ملک کو زرمبادلہ کی ضرورت ہے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ اگلے سال تک بہتری کی امیدنہیں انہوں نے کہا کہ اگر معیشت نہیں چلے گی تو روزگار کیسے ملے گاکاروباری طبقہ ہڑتال پرہیں صنعتیں نہیں چلیں گی تو غریب بھوکااوربیروزگار ہوگا انہوں نے کہا کہ خان صاحب اس لیے مطمئن ہیں انکے اخراجات کسی اورنے برداشت کرنے ہیں خان صاحب کو بچوں کی تعلیم کی فکر ہے نہ دیگر اخراجات کی پرواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کیساتھ ہاؤسنگ منصوبے کی تفصیلات شیئرنہیں کی گئیں گورنر سندھ جواب دیں کہ کہاں کیسے گھر بن رہے ہیں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب صوبائی حکومتوں کے وزراء ساتھ الیکشن سے پہلے اوربعد میں بھی پرائیوٹ جیٹ میں گھوم رہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پربات کرینگے یانہیں۔