سینیٹر روبینہ خالد کے خلا ف دائرریفرنس کی سماعت کے دور ان ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کیلئے 23جولائی کی تاریخ مقرر

سینیٹر روبینہ خالد کے خلا ف دائرریفرنس کی سماعت کے دور ان ملزمان پر فرد جرم ...

  

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلا ف دائرریفرنس کی سماعت کے دور ان ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کیلئے 23جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ منگل کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ملزمان روبینہ خالد،مظہر السلام،تابندہ ظفر اور محمد شفیع احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دور ان سماعت 23 جولائی کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے تاریخ مقرر کر دیا گیا۔تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئی۔یاد رہے کہ ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد کا الزم ہے،ملزمان پر 30 ملین روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد

مزید :

صفحہ آخر -