پنجاب حکومت کاخادم رضوی کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

  پنجاب حکومت کاخادم رضوی کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

  

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔صوبائی حکومت نے اپنی اپیل میں موقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ سے خادم حسین کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 18 جولائی کو لاہور رجسٹری میں پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ رجوع

مزید :

صفحہ آخر -