سابق حکمرانوں نے بیرون ملک دوروں میں پی آئی اے کو غلط استعمال کیا،غلام سرور

سابق حکمرانوں نے بیرون ملک دوروں میں پی آئی اے کو غلط استعمال کیا،غلام سرور

  

 اسلام آباد (این این آئی)پچھلی حکومتوں نے بیرون ملک دوروں میں پی آئی اے کو غلط استعمال کیا۔یہ بات وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بروز منگل پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوکیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ دورے کے لیے وزیراعظم پی آئی اے کا جہاز استعمال کرتے تھے جس قومی ائیر لائن کو کافی پیسے خرچ کرنا پڑتے تھے۔مگر اب وزیراعظم عمران خان امریکہ جانے کے لیے ائیر فورس کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے تا کہ قومی ائیر لائن پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔پچھلی حکومتوں کی وجہ سے پی آئی اے کو بہت سارا نقصان ہوا۔اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی مسائل کی وجہ سے غیر ملکی ائیر لائنزنے پاکستان کے روٹس کو ختم کیا تھا لیکن اب مختلف ممالک پاکستان میں فلائٹ آپریشن کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں جن میں سر فہرست فرانس ہے۔  وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قطر سے ائیر پورٹ کو اپ گریڈ کرنے کہ بات کی ہے مگر ائیر پورٹ کسی کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔یہ تقسیم ریگولیٹری اور کمرشل بنیاد پر کی جارہی ہے۔اور ریگولیٹری باڈی کابینہ ڈویژن کے ماتحت کام کرے گی

غلام سرور   

مزید :

صفحہ آخر -