حکومت غربت میں کمی کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے،ملیحہ لودھی

    حکومت غربت میں کمی کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے،ملیحہ لودھی

  

  نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی  نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئندہ4 سال کے دوران غربت کی شرح میں نمایاں کمی کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے،ان اقدامات سے 2023تک غربت کی شرح کو24.3 فیصد سے کم کر کے9 فیصد تک لایا جائے گا۔  وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کے زیر انتظام ہائی لیول پولیٹیکل فورم  (ایچ ایل پی ایف)کے موقع پر مذاکرہ سے خطاب کر رہی تھیں۔”غربت میں کمی اور مساوات کا فروغ“ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرہ میں قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب، پارلیمانی سیکرٹری قانون وانصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون، انصاف اور پائیدار ترقی کے اہداف کے کنوینر ریاض فتیانہ نے بھی شرکت کی،جبکہ مذاکرہ میں یو این او کے ڈائریکٹر فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ نوید حنیف اور پاکستان میں یو این کی ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بونی بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا بھر میں غربت کئی سماجی، معاشی، سیاسی اور سلامتی کے مسائل کی وجہ ہے۔ 

ملیحہ لودھی

مزید :

صفحہ آخر -