سندھ ہائیکورٹ، صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور کی ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور کی ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی کے روبرو صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نیب نے بتایا کہ ملزم تیمور تالپور کیخلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے۔ انکوائری مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت درکار ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا آپکو کتنی مہلت درکار ہے؟ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ 2 مہینے کی مزید مہلت دی جائے۔ عدالت نے صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور ضمانت میں 17 ستمبر تک توسیع کردی۔
سندھ ہائیکو