جھنگ:ٹاپ 20ٹیکس نادہندگان کے ذمہ168ملین روپے بقایا،فوری وصولی کا فیصلہ
فیصل آ باد (سپیشل رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد میں جھنگ زون کے ایسے ٹاپ 20ٹیکس نادہندگان سے فوری ریکوری کا فیصلہ کیا ہے۔اس واجب الادا ٹیکس کی رقم مجموعی طور پر 168ملین روپے سے زائد ہے ان ٹیکس نادہندگان میں مبینہ طور پر خالد خان ٹمبرسٹور چنیوٹ کے ذمہ 33.156 ملین روپے،الفخری فرنیچر چنیوٹ 27.36ملین،ظفراینڈ برادرز کھاد ڈیلر چنیوٹ 25.81ملین،ایم ایس فواد گھی چنیوٹ روڈ جھنگ 13.31ملین، چناب فوڈ جھنگ 13.020ملین،ایم ایس ٹی یاسمین اکرام جھنگ 12.611ملین، الحسین کاٹن اینڈ پروسیسنگ جھنگ 6.130ملین،زاہد انٹرپرائزز جھنگ 4.819ملین،ایکسین ہائی وے چنیوٹ 4.440ملین، ایس بی انٹرپرائزز جھنگ 4.074ملین، نواز شورکوٹ سٹی 3.818ملین ، سپرویونگ فیکٹری گوجرہ 2.293ملین،ایکسین بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ 2.680ملین ،سب رجسٹرارچنیوٹ 2.548ملین ، چوہدری آٹوز جھنگ 2.536 ملین،سب جسٹرار لالیاں 2.528ملین، زاہد ٹریڈرز جھنگ 1.960ملین، الرحمن ٹریڈنگ کارپوریشن جھنگ 1.938ملین، پاک ٹریڈرز چنیوٹ 1.916ملین، عمر ٹریڈرز جھنگ 1.704 ملین روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔
ٹیکس نادہنگان