لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات کا پریس کلب کا دورہ 

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبات کا پریس کلب کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کی طالبات کے گروپ نے گذشتہ روز پریس کلب کا دورہ کیاجنھیں سینئرصحافی تمثیلہ چشتی کی قیادت میں مختلف شعبوں کا دورہ کرایاگیا۔ صدر ارشد انصاری نے طالبات کے گروپ کو جرنلزم کے حوالے سے لیکچردیتے ہوئے انھیں جدید صحافت اور الیکٹرانک میڈیاکے تقاضوں سے ہم آہنگ نصابی کورس کو اپ ڈیٹ کرنے کی اہمیت اورضرورت پر زوردیا۔اس دوران طالبات کی جانب سے ملکی و بین الاقوامی صورتحال میں میڈیاکی اہمیت کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے جن کے صدر نے سیرحاصل جوابات دیئے


۔فوٹوگرافرزروم میں سینئرفوٹوجرنلسٹ پرویز الطاف اور ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ نے طالبات کو نیوزفوٹوگرافی کے حوالے سے لیکچردیتے ہوئے انھیں نیوزفوٹوکی اہمیت سے آگاہ کیا۔ دورہ کے اختتام پرلاہورپریس کلب کی جانب سے طالبات کے گروپ کی چائے ودیگر لوازمات سے تواضع کی گئی اور گروپ فوٹوبھی بنوایاگیا۔