صوبائی محکموں کے127افسران کی ترقی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی

   صوبائی محکموں کے127افسران کی ترقی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجس میں 30پی ایم ایس افسران سمیت مختلف صوبائی محکموں کے127 افسران کی گریڈ19،20 اور 21میں ترقی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے پانچ افسران کی گریڈ 20سے21میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی 80خواتین افسران جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ایک افسر کی گریڈ 20میں ترقی کی منظوری دی گئی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے5 2، ہاؤسنگ کے 12،پبلک پراسیکیوشن کے دوجبکہ زراعت کے ایک افسر کی گریڈ 19میں ترقی کی منظوری دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد صوبائی سلیکشن بورڈون کے گزشتہ سات ماہ میں آٹھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جن میں مختلف صوبائی محکموں کے 627 افسران کوترقی دی گئی ہے۔منگل کے روزمنعقد ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سروسز، سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -