میٹرک میں دانش سکولز کے طلبہ کی شاندار کارکردگی، 65فیصد نے اے پلس گریڈلیا

  میٹرک میں دانش سکولز کے طلبہ کی شاندار کارکردگی، 65فیصد نے اے پلس گریڈلیا

  

لاہور (پ ر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں صوبہ بھر میں قائم دانش سکولز کے14کیمپسیز کے 71فیصد طلبہ و طالبات نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جبکہ20فیصد بچوں کا اے گریڈہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحان2019میں دانش سکولزکے نتائج 100فیصد رہے۔ جبکہ پنجاب بھر کے10 سنٹر آف ایکسیلینس کے 65فیصد طلبہ نے پنجاب بھر کے بورڈز میں اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیے۔ سنٹر آف ایکسیلینس مظفر گڑھ کی طالبہ زہرہ بتول نے آرٹس گروپ میں 1017نمبرلیکر بورڈ آف انٹر میڈیٹ ڈی جی خان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب دانش سکولز کے 1430طلبہ نے لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دیا جس میں 1008طلبہ نے اے پلس جبکہ289 نے اے گریڈ حاصل کیا۔دانش سکول رحیم یار خان گرلز کی طالبہ اریبہ فاروق نے 1077نمبر لیکر دانش سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دانش سکول راجن پور بوائز کے ابرار حسین نے1074نمبر  غلام مصطفی نے 1073 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 علاوہ ازیں پنجاب بھر میں قائم10سنٹر آف ایکسیلینس کے 44فیصد طلبہ نے اے پلس اور 508طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیا۔سنٹر آف ایکسیلینس کے 2386طلبہ و طالبات نے متعلقہ ڈویڑن کے بورڈز میں امتحان دیا اوراْن کے نتائج96فیصد رہے۔ ڈی جی خان گرلز کی تحریم عارف نے 1086نمبر لیکر پنجاب بھر کے سنٹر آف ایکسیلینس میں پہلی پوزیشن پر رہیں۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمراد راس نے دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسیلینس کے شاندار نتائج پر سکولز کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی جذبے، لگن اور محنت کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی طلبہ بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔ پبلک ریلیشنز آفیسر

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -