اجناس سمیت دیگر اشیاء عالمی مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کیخلاف قرارداد جمع 

اجناس سمیت دیگر اشیاء عالمی مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کیخلاف قرارداد جمع 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے پاکستان میں پیٹرول،اجناس سمیت دیگر اشیاء عالمی مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے کیخلاف قرارداد جمع کرادی۔

۔دنیا بھر میں پیٹرول،دھاتیں اور اجناس سستی مگر پاکستان میں مہنگی ہورہی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایک سال میں خام تیل 17فیصد سستا ہوا ہے۔لیکن پاکستان میں خام تیل 13.4اور فرنس آئل 27.5فیصد مہنگا ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں چینی 4فیصد سستی اور پاکستان میں 31فیصد مہنگی ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں ڈے اے پی 16فیصد سستی اور پاکستان میں 10فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔یوریا کھاد 4فیصد سستی اور پاکستان میں 22.6فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیٹرول اور اجناس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوش شربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرول،اجناس،کھادیں سمیت تمام اشیاء کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق مقرر کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -