بے نظیر شہید ٹرسٹ ماڈل ہائیر  سیکنڈری سکول کی طالبہ کا اعزاز

  بے نظیر شہید ٹرسٹ ماڈل ہائیر  سیکنڈری سکول کی طالبہ کا اعزاز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈکے ذیلی ادارہ پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشنز،محترمہ بے نظیر شہید ٹرسٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبہ ملائکہ شفیق نے لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات آٹس گرو پ میں رولنمبر 293131کے تحت 1034نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد،سیکرٹری بورڈ محمد طارق،سیکرٹری ایجو کیشن ونگ سیدسفیر حسین شاہ،بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طالبہ اور اسکے والدین اورپرنسپل واسا تذہ کومبارکباد دی۔

 طالبہ ملائکہ شفیق کا کہنا ہے کہ میں اپنے والد ین،اساتذہ کی بے شکر گزار ہوں جنکی بھر پور رہنماء کے بعد مجھے اللہ تعالی نے اس عزت سے نوازا اور میں اپنے آنے والے دیگر تعلیمی امتحانات میں بھی ایسے ہی نتائج حاصل کروں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -