موسلا دھار بارش نے بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا،عظمیٰ بخاری

موسلا دھار بارش نے بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور پانی میں ڈوب گیا ہے اوربزدار صاحب بانسری بجارہے ہیں۔مون سون کی پہلی بڑی بارش نے بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔نالائق تبدیلی کا بدکلام ترجمان بھی آج اپنی بل سے باہر نہیں آرہا۔لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں اور حکومتی مشینری کہیں نظر نہیں آرہی۔عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا جب محکمے کے انچارج شکست خوردہ اور نااہل لگائے جائیں تو یہی حال ہو گا۔

سلطنت نیازیہ کاکام صرف پگڑیاں اچھالنا ہے عملی کارکردگی صفر ہے۔دس ماہ کی عمرانی حکومت کی کارکردگی جھوٹ،الزامات اور صرف پروپیگنڈے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -