سانپوں کے عالمی دن پر سیمینار،جانوروں کے حوالے سے لیکچر دیئے گئے

  سانپوں کے عالمی دن پر سیمینار،جانوروں کے حوالے سے لیکچر دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور چڑیا گھر میں سانپوں کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس آگاہی سیمینارمیں ڈاکٹر رضوان خان,کرن سلیم, ڈاکٹر وردہ گل اور گلوبل Pet زون سے میاں قمیل نے لیکچر دیا تقریب میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز اور ویٹس کئیر کلب کے تعاون سے مختلف پالتو اور غیر زہریلے سا نپوں کی نمائش کی گئی- ڈائریکٹر چڑیا گھر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانپوں کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا بنیا دی مقصد عوام میں سانپوں سے متعلق ڈر اور خوف کو دور کرنا اور ان میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ یہ جاندار کر ہ ارض کا توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار کا حامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد لطیف نے کہا کہ سانپ ماحول دوست جانور ہیں اور عوام میں ان کے نام کے ساتھ جڑے خوف کے تاثر کو زائل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔


 دنیا بھر میں انسانو ں کی طرف سے اس کی کھال کے حصول کے لئے اس کے شکار اور بغیر کسی وجہ کے مارے جانے کے رجحان کے باعث سانپوں کی نسل مسلسل خطرات سے دوچار ہے جس کے بارے میں عوام میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔